QR CodeQR Code

جے یو آئی سعودیہ اور لیبیا سے ڈالر وصول کرتی رہی، ڈی جی آئی ایس آئی

14 May 2011 10:50

اسلام ٹائمز:جنرل پاشا نے درخواست کی کہ مجاہدوں کی تاریخ پر بحث میں نہ پڑا جائے اگر اس پر بحث کی گئی تو پھر بات بہت آگے تک جائے گی اور سب کو معلوم ہو جائے گا کہ سعودی عرب اور لیبیا سے ڈالر کون وصول کرتا رہا ہے۔ تمام اراکین پارلیمینٹ نے اس پر ڈیسک بجائے اور اس پشیمانی پر مولانا عطاء الرحمن نے واک آؤٹ کیا لیکن 10منٹ بعد وہ از خود ہی ایوان میں واپس آ گئے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسامہ بن لادن کے چاہنے والے مولانا عطاء الرحمن (مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی) پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں اس وقت گنگ ہوگئے، جب ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا نے حیران کن معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جے یو آئی سعودیہ اور لیبیا سے ڈالر وصول کرتی رہی۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے اس حیران کن انکشاف پر پورا ایوان ڈیسک بجائے جانے سے گونجتا رہا اور تمام اجلاس میں یہ واحد لمحہ تھا جب تمام ایوان پارٹی وابستگی سے قطع تعلق خوش دکھائی دیا۔ مولانا عطاء الرحمن نے ڈی جی آئی ایس آئی سے سوال کیا کہ فوج کو معلوم ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور پھر بھی ہمارے حلقوں میں آپریشن کئے جاتے ہیں۔ اسامہ بن لادن پہلے مجاہد اسلام تھا اور اب دشمن بن گیا، فوج نے بگ باس امریکہ کی ناراضی کی وجہ سے پارلیمینٹ کا رخ کیا۔ اس پر ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا نے درخواست کی کہ مجاہدوں کی تاریخ پر بحث میں نہ پڑا جائے اگر اس پر بحث کی گئی تو پھر بات بہت آگے تک جائے گی اور سب کو معلوم ہو جائے گا کہ سعودی عرب اور لیبیا سے ڈالر کون وصول کرتا رہا ہے۔ تمام اراکین پارلیمینٹ نے اس پر ڈیسک بجائے اور اس پشیمانی پر مولانا عطاء الرحمن نے واک آؤٹ کیا لیکن 10منٹ بعد وہ از خود ہی ایوان میں واپس آ گئے۔ ذرائع کے مطابق جنرل احمد شجاع پاشا کا لہجہ انکساری سے لبریز تھا، تاہم اس میں ہلکا سا احتجاج بھی موجود تھا کہ اقوام مشکل وقت میں متحد ہوا کرتی ہیں، پاکستان پر اس وقت کڑا وقت ہے لیکن پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اراکین پارلیمینٹ غیرملکی میڈیا کی جانب سے پاک فوج پر کیچڑ اچھالنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ 
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹیریز کو کوئی نئی بات نہیں بتائی گئی، سب کچھ میڈیا پہلے ہی رپورٹ کر چکا ہے۔ (ن) لیگ کے بعض اراکین پارلیمینٹ کا لہجہ سخت تھا لیکن جنرل پاشا نے اعتماد سے سوالوں کے جواب دیئے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ ”باہر والے فوج اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں اور چند رہنماؤں نے بھی فوج پر تنقید کی، اگر فوج کو اسی طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔


خبر کا کوڈ: 71706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71706/جے-یو-آئی-سعودیہ-اور-لیبیا-سے-ڈالر-وصول-کرتی-رہی-ڈی-جی-ایس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org