QR CodeQR Code

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

10 Apr 2018 21:23

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، روالپنڈی اور گرد نواح کے علاوہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 3.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، خوش قسمتی سے زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت کے گردو نواح اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگ خوف و ہراس میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، روالپنڈی اور گرد نواح کے علاوہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 3.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جڑواں شہروں سمیت سوات، مری اور گرد نواح میں بھی لوگ خوف و ہراس کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوئے، خوش قسمتی سے زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2005ء میں آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا ہوا تھا، متاثرہ علاقوں میں آج بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 717064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/717064/اسلام-ا-باد-اور-خیبر-پختونخوا-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org