0
Tuesday 10 Apr 2018 22:37

امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں پہ شدید پابندیوں کا اعلان کردیا

امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں پہ شدید پابندیوں کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کرتے ہوئے ان پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکا نے پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت کے لیے نیاضابطہ اخلاق تیار کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی سفارتی عملے کو 45 کلومیٹر کے علاقے تک محدود کر دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پاکستانی سفارت کار سفارت خانے اور قونصل خانوں سے 45 کلو میٹر سےدور جانے کے لیے اجازت لینے کے پابند ہوں گے جب کہ سفارت کاروں کو اپنی رہائش بھی 45 کلو میٹر کے اندر رکھنا ہوں گی۔ پاکستانی سفارت کار یکم مئی سے نئے ہدایت نامے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گےجب کہ اس پابندی سے پاکستانی سفارتی عملے کو کام میں نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب پاکستان میں امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی سے پاکستانی نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر دفتر خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔ دفتر خارجہ میں اپنے سفیر کی طلبی اور احتجاج ریکارڈ کرانے پہ امریکہ اتنا خائف ہوا ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں پہ انتہائی شدید پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پابندیاں انتہائی ناپسندیدہ یا ایسے ملک کے سفارتی عملے پہ عائد کی جاتی ہیں کہ جس کے ساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیراعظم اپنے نجی دورے پہ جب امریکہ پہنچے تھے تو ائیرپورٹ پہ ان کے کپڑے اتار کر تلاشی لی گئی تھی، جس پہ پاکستان کے عوام نے شدید احتجاج کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 717070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش