0
Tuesday 10 Apr 2018 23:26

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا 25 واں اجلاس کل طلب کرلیا گیا

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا 25 واں اجلاس کل طلب کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان نے جی بی کی قانون ساز اسمبلی کا 25 واں اجلاس کل منگل کی صبح گیارہ بجے گلگت میں طلب کرلیا ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ ایوان میں اہم قومی امور پر بحث کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی میر شہزادہ سلیم کی نااہلی  کیس سمیت دیگر اہم امور پر بحث ہوگی۔ واضح رہے کہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ان کے انکے بیٹے شہزادہ سلیم کے مابین ایک عرصے سے جائیداد کے مسئلے پر تنازعہ چل رہا ہے اور میر سلیم گزشتہ دنوں میں گرفتار بھی ہوگیا تھا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جی بی اسمبلی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے متعلق امور پر بھی بحث ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 717080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش