0
Wednesday 11 Apr 2018 01:45

پاکستان چین کا گہرا دوست ہے اور سی پیک سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے، شاہد خاقان عباسی

پاکستان چین کا گہرا دوست ہے اور سی پیک سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چینی صدر شی جن پنگ کی باؤ میں ملاقات ہوئی جس میں چینی صدر شی جن پنگ نے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی باؤ فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں اور ان کے ہمراہ وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور دیگر حکام بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات باؤ گیسٹ ہاؤس میں ہوئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا اعادہ کیا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان چین کا گہرا دوست ہے اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادیات، توانائی، زراعت، بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
 
عالمی امن و سلامتی میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی امور میں چین کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ 21 ویں صدی میں عالمی ترقی کیلئے بین الاقوامی منصوبہ بن گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چین کی اصلاحات اور آزادانہ پالیسی سے کسی ملک کو خطرہ نہیں ہے۔ اس موقع پر چین کے صدر چی جن پنگ نے 2015ء میں اپنے پاکستان کے دورے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تذویراتی اشتراک عمل میں نمایاں پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ آج جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں پاکستان اور چین کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔ وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے جو ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے تحت دوطرفہ تعاون کی ایک عظیم مثال ہوگی۔ انہوں نے گوادر کی بندرگاہ، صنعتی زونز اور بجلی گھروں سمیت سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں چین کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور علی بابا گروپ کے چیئرمین جیک ما سے بھی ملاقات کی۔
 
2050ء تک پاکستان دنیا کی 15 ویں بڑی معیشت بن جائے گا، وزیراعظم وزیراعظم نے چین میں باؤ فورم سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ 2050ء تک پاکستان دنیا کی 15ویں بڑی معیشت بن جائے گا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ عالمی اہمیت اختیار کر گیا ہے، تاریخ میں پاکستان چین دوستی کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے جنوبی حصے میں قائم گوادر بندرگاہ پر کام تیزی سے جاری ہے، تکمیل کے بعد یہ بندرگاہ نہ صرف ٹرانزٹ کیلئے استعمال ہوگی بلکہ ایک اقتصادی مرکز کا کردار ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2050ء میں پاکستان دنیا کی 15 ویں بڑی معیشت ہوگا، اقتصادی ترقی اور خوشحالی امن اور برداشت کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت سالانہ 6 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے جو دہائی میں سب سے زیادہ ہے، ہماری کیپیٹل مارکیٹس، فرنٹیئر ایمرجنگ مارکیٹ اسٹینڈرڈز سے اپ گریڈ ہو رہی ہے، امید ہے ہماری ترقی شرح عالمی اوسط سے آگے بڑھ جائے گی اور 2050 تک ہم دنیا کی 15 ویں معیشت بن جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 717098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش