QR CodeQR Code

امریکی ڈپلومیٹ کی گاڑی سے شہری کی ہلاکت کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا

11 Apr 2018 09:34

امریکی ڈیلومیٹ کے خلاف کارروائی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست سول سوسائٹی کے رہنما عبداللہ ملک نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے شکایات سیل میں ازخود نوٹس کیلئے دائر کی ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اسلام آباد میں چند دن پہلے امریکی ڈپلومیٹ نے ایک شہری کو گاڑی کے نیچے کچل دیا لیکن ابھی تک اس پر واقعہ پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈپلومیٹ کی گاڑی سے شہری کی ہلاکت کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا۔ امریکی ڈیلومیٹ کے خلاف کارروائی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست سول سوسائٹی کے رہنما عبداللہ ملک نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے شکایات سیل میں ازخود نوٹس کیلئے دائر کی ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اسلام آباد میں چند دن پہلے امریکی ڈپلومیٹ نے ایک شہری کو گاڑی کے نیچے کچل دیا لیکن ابھی تک اس پر واقعہ پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اس پر ازخود نوٹس لیں۔ درخواست میں اس سے قبل لاہور میں ہونیوالی واردات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں ریمنڈ ڈیوس نے شہریوں کو کچل دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 717125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/717125/امریکی-ڈپلومیٹ-کی-گاڑی-سے-شہری-ہلاکت-کا-معاملہ-سپریم-کورٹ-میں-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org