0
Wednesday 11 Apr 2018 14:56

بدترین لوڈشیڈنگ، نیپرا کی ٹیم تحقیقات کیلئے کراچی پہنچ گئی

بدترین لوڈشیڈنگ، نیپرا کی ٹیم تحقیقات کیلئے کراچی پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ پر تحقیقات کے لئے نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ کراچی میں گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے اور کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے بیشتر علاقوں میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے جس سے شہری گرمی میں شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے سوئی گیس کی طرف سے گیس نہ ملنے کا بہانہ بنایا جارہا ہے جب کہ سوئی گیس نے شہر میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو ہی قرار دیا ہے۔ نیپرا نے گزشتہ روز کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا تھا اور اس کی تحقیقات کے لئے ٹیم بھی تشکیل دی تھی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے جو پہلے کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کا دورہ کرے گی، اس کے بعد کے الیکٹرک کے جنریشن پلانٹ کا بھی دورہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم 13 اپریل تک کراچی میں رہے گی جو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 717226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش