QR CodeQR Code

کراچی کے ووٹرز کی تعداد میں 3 لاکھ 79 ہزار کا اضافہ

11 Apr 2018 17:10

تازہ ووٹر فہرست کے مطابق کراچی میں ووٹرز کل آبادی کا 49.83 فیصد ہیں۔ امکان ہے کہ 24 اپریل 2018ء تک جاری ووٹرز اندراج، اخراج اور درستی مہم کے بعد کراچی میں آبادی کے مقابلے میں ووٹرز کی تعداد میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ نادرا کی تیار کی ہوئی فہرست کی روشنی میں گھر گھر ووٹر تصدیقی مہم کے بعد کراچی میں 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔ کراچی میں ووٹرز کی تعداد 79 لاکھ 73 ہزار 532 ہوگئی ہے۔ 12 اکتوبر 2017ء کی ووٹر فہرست کے مطابق مرد ووٹرز 57.05 فیصد تھے۔ 26 مارچ 2018ء کی ووٹر فہرست کے مطابق مرد ووٹرز 56.91 فیصد رہ گئے ہیں۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 42.95 فیصد سے بڑھ کر 43.19 فیصد ہوگئی ہے۔ تازہ ووٹر فہرست کے مطابق کراچی میں ووٹرز کل آبادی کا 49.83 فیصد ہیں۔ امکان ہے کہ 24 اپریل 2018ء تک جاری ووٹرز اندراج، اخراج اور درستی مہم کے بعد کراچی میں آبادی کے مقابلے میں ووٹرز کی تعداد میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوگا۔ درج ذیل چارٹ میں 12 اکتوبر 2017ء اور 26 مارچ 2018ء کے ووٹرز کی تعداد، اضافہ ہونیوالے ووٹرز کی تعداد اور شرح اضافہ فیصد کے حساب سے دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 717235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/717235/کراچی-کے-ووٹرز-کی-تعداد-میں-3-لاکھ-79-ہزار-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org