0
Wednesday 11 Apr 2018 20:15

الیکشن سے قبل فاٹا کو صوبائی نشستیں دی جائیں، فاٹا یوتھ جرگہ

الیکشن سے قبل فاٹا کو صوبائی نشستیں دی جائیں، فاٹا یوتھ جرگہ
اسلام ٹائمز۔ فاٹا یوتھ جرگہ نے قبائلی علاقوں کو عام انتخابات سے قبل صوبائی اسمبلی کی نشستیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فاٹا میں حلقہ بندیاں نہ کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ ایک ہفتے میں مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا اعلان کردیا۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرگے کے چیئرمین عدنان شنواری، عامر آفریدی، وسیم حیدر، سراج صافی، شاہ جہان آفریدی اور دیگر نے کہاکہ سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے فاٹا اصلاحاتی بل روک کر وہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طور پر قبائلی علاقوں کیلئے صوبائی نشستوں کے حلقہ بندیوں کا اعلان سمیت این ایف سی میں مختص 6 فیصد فنڈز کا اجراء کرے تاکہ فاٹا کے عوام کی پسماندگی دور ہو۔
خبر کا کوڈ : 717281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش