0
Wednesday 11 Apr 2018 20:29

کمال نے کمال کر دیا، پاک سرزمین پارٹی بغیر الیکشن لڑے پارلیمانی جماعت بن گئی

کمال نے کمال کر دیا، پاک سرزمین پارٹی بغیر الیکشن لڑے پارلیمانی جماعت بن گئی
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی منحرف اور وفاداریاں تبدیل کرکے آنے والے ارکان اسمبلی کی بڑی جماعت بن گئی، سیاسی تاریخ میں بغیر الیکشن لڑے پارلیمان میں پہنچنے والی جماعت بھی بن گئی، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے متحرک مصطفیٰ کمال کی پارٹی کو پیپلز پارٹی کے ایک گروپ کی بیک ڈور حمایت بھی حاصل ہوگئی، دیگر جماعتیں بھی تعاون کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 23 مارچ 2016ء کو وجود میں آنے والی پاک سرزمین پارٹی اپنے قیام سے اب تک 20 منتخب عوامی نمائندوں کی وفاداریاں تبدیل کروا کر اپنی پارٹی میں شامل کر چکی ہے، پی ایس پی میں شامل ہونے والے 3 عوامی نمائندوں ڈاکٹر صغیر احمد، اشفاق منگی اور افتخار عالم نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دیا، جبکہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین سمیت ایم کیو ایم چھوڑ کر شامل ہونے والے 17 منتخب نمائندوں نے تاحال اسمبلی رکنیت سے استعفی نہیں دیا، پاک سرزمین پارٹی آج تک کسی بھی سطح کے انتخابات میں شریک نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی ضمنی الیکشن میں حصہ لیا، تاہم سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی مدد سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے علاوہ پارلیمانی سیاست میں بھی داخل ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 717284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش