QR CodeQR Code

سعودی عرب میں جنوری 2013ء سے اب تک 66 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی، خواجہ آصف

11 Apr 2018 21:22

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں وزیر خارجہ نے بتایا کہ سال 2013ء میں 10 اور 2014ء میں 13 سال 2015ء میں 14، 2016ء میں 7 اور 2017ء میں 14 جب کہ 2018ء میں 8 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بتایا ہے کہ جنوری 2013ء سے اب تک سعودی عرب میں 66 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔ سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی عرب میں جنوری 2013ء سے اب تک 66 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی جب کہ سال 2013ء میں 10 اور 2014ء میں 13 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔ وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ سال 2015ء میں 14، 2016ء میں 7 اور 2017ء میں 14 جب کہ 2018ء میں 8 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔ خواجہ آصف نے تحریری جواب میں بتایا کہ سزائے موت پانے والے منشیات، قتل اور عصمت دری کے مرتکب ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 717300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/717300/سعودی-عرب-میں-جنوری-2013ء-سے-اب-تک-66-پاکستانیوں-کو-سزائے-موت-دی-گئی-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org