0
Wednesday 11 Apr 2018 23:17

بھارت کی ایل او سی پر پھر فائرنگ، 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی

بھارت کی ایل او سی پر پھر فائرنگ، 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دوسری مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 717314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش