QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ، 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

14 May 2011 14:24

اسلام ٹائم:امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار چھ افراد موقع پر جاں بحق، تاہم جانی نقصان میں اضافہ کا خدشہ کیا جا رہا ہے۔ 36 گھنٹوں میں امریکی جاسوس طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے


میران شاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے دتہ خیل کے علاقہ ڈوگہ مدا خیل میں گاڑی پر امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملہ میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دتہ خیل کے علاقے ڈوگہ مداخیل میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔ آزاد ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، تاہم جانی نقصان میں اضافہ کا خدشہ کیا جا رہا ہے۔ 36 گھنٹوں میں امریکی جاسوس طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ سال 2011ء میں یہ 23واں حملہ ہے۔ اس وقت فضا میں 8 جاسوس طیارے وزیرستان کے مختلف علاقوں میں پرواز کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 71734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71734/شمالی-وزیرستان-امریکی-جاسوس-طیارے-کا-میزائل-حملہ-6-افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org