0
Thursday 12 Apr 2018 10:12

تحریک انصاف کا شہری کو کچلنے والے امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

تحریک انصاف کا شہری کو کچلنے والے امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے پاکستانی شہری کو کچلنے والے امریکی سفارتکار کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ نشے میں دھت امریکی دفاعی اتاشی کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، امریکی سفارتکار نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کو کچل دیا، امریکی سفارت خانے کی جانب سے دفتر خارجہ سے تعاون نہ کرنا انتہائی ناقابل برداشت ہے۔ ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ہر غیر ملکی پر اس ملک کے قوانین لاگو ہوتے ہیں لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ امریکی سفارتکار نام فی الفور ای سی ایل میں ڈالا جائے، بے گناہ شہری کو بے دردی سے کچلنے والے امریکی سفاتکار کو فوری گرفتار کیا جائے، اس پر پاکستانی قوانین کے مطابق مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے، بیگناہ شہری کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 717360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش