0
Thursday 12 Apr 2018 17:16

چیئرمین سینیٹ جیسا وزیراعظم لانے کی تیاری ہو رہی ہے، شاہ اویس نورانی

چیئرمین سینیٹ جیسا وزیراعظم لانے کی تیاری ہو رہی ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ جیسا وزیراعظم لانے کی تیاری ہو رہی ہے، سیاسی جماعتوں کو کٹ ٹو سائز کرنے کی واردات غیر جمہوری ہے، آئندہ انتخابات میں آزاد امیدواروں کو کامیاب کرانے کی سازش تیار ہو چکی ہے، جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ الیکشن اسٹنٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میںشاہ اویس نورانی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں الزام تراشی کی سیاست ترک کرکے اپنا اپنا منشور قوم کے سامنے پیش کریں، مضبوط امیدواروں کو وفاداریاں تبدیل کروا کر تحریک انصاف کی راہ دکھائی جا رہی ہے، لوٹوں اور لٹیروں کو سیاست بدر کرنا ہوگا، ہر الیکشن میں وفاداریاں بدلنے والے جمہوریت کے ولن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 717488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش