0
Saturday 14 May 2011 13:20

کراچی میں جاری شیعہ نوجوانوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں امریکی وصہیونی گماشتے ملوث ہیں، مولانا حسن ظفر نقوی

کراچی میں جاری شیعہ نوجوانوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں امریکی وصہیونی گماشتے ملوث ہیں، مولانا حسن ظفر نقوی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جاری شیعہ نوجوانوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں امریکی و صہیونی گماشتے ملوث ہیں۔ ہم معصوم اور بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی شہادتوں پر دہشت گرد اور متعصب گروہوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا مختار امامی، اور کراچی کے سینئر رکن مولانا صادق رضا تقوی نے کراچی میں جاری شیعہ نوجوانوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشترکہ اجلاس کے دوران کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں دن دیہاڑے بے گناہ اور معصوم شیعہ نوجوانوں کی دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں مظلومانہ شہادتیں حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں؟ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گذشتہ دس روز کے اندر چار شیعہ نوجوانوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی صفوں کے اندر کالعدم دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ عناصر اور ان کے معاون ارکان کو نکال باہر کریں کہ جن کا مقصد ملک میں شیعہ سنی فسادات کو ہو ادینا اور اپنے غیر ملکی آقاؤں امریکا و اسرائیل کی ایماء پر مملکت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔ رہنماؤں نے شہداء کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور شہداء کے قاتل ضرور بے نقاب ہوں گے، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شیعیان حیدر کرار نے پاکستان کے قیام کے وقت بھی اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و ملت کی حفاظت کی تھی اور آج بھی اگر ملک و ملت پر وقت آن پڑا تو امریکی و صہیونی گماشتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے اور مملکت پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 71750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش