0
Thursday 12 Apr 2018 23:44

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت و محکمہ زراعت کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت و محکمہ زراعت کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی و محکمہ زراعت، حیوانات و ماہی پروری کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد اور سیکرٹری زراعت سجاد حیدر نے دستخط کئے۔ باہمی تعاون کے معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ محکمہ زراعت کا ہمیشہ سے یونیورسٹی کے ساتھ تعاون رہا ہے۔ اب جبکہ باقاعدہ معاہدے طے پانے کے بعد مزید بہتر کارکردگی کی طرف آگے بڑھیں گے۔ آنے والا وقت بہت سارے چیلنجز کے ساتھ ساتھ مواقع بھی لا رہا ہے، جس کے لئے تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ ہنرمند اور تربیت یافتہ افراد آنے والے کل کے لئے ملکی ترقی کا بیڑا اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا کام نوجوان نسل کو تعلیم اور ہنر کے زیور سے آراستہ کرنا ہے اور یہ کام دوسرے اداروں کے ساتھ اشتراک سے مزید بہتر انداز میں انجام پا سکتا ہے۔ اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت سجاد حیدر نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ اداروں کے درمیان تعاون بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہے اور زراعت کی ترقی کے لئے تحقیق کا کردار اہم ہے، لہٰذا یہ معاہدہ تحقیق کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 717538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش