QR CodeQR Code

عدالتی فیصلے کے باوجود مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں ملک کی نمبر ون جماعت رہے گی، شہباز شریف

13 Apr 2018 17:00

سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور غیرجانبدار قاضیوں پر یقین رکھا ہے، نواز شریف جیسے رہنما جماعت اور عوام کی خدمت کے لیے کسی عہدے یا منصب کے محتاج نہیں ہوتے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے باوجود مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی رہنمائی میں ملک کی سب سے بڑی جماعت رہے گی۔ سپریم کورٹ کے آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق فیصلے پر شہباز شریف نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور غیرجانبدار قاضیوں پر یقین رکھا ہے اور عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف کی رہنمائی میں ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت رہے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں، بلکہ ایک نظریے، فلسفے، عوامی خدمت، قانون کی بالادستی اور ووٹ کے احترام کا نام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جیسے رہنما جماعت اور عوام کی خدمت کے لیے کسی عہدے یا منصب کے محتاج نہیں ہوتے۔


خبر کا کوڈ: 717668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/717668/عدالتی-فیصلے-کے-باوجود-مسلم-لیگ-ن-نواز-شریف-کی-قیادت-میں-ملک-نمبر-ون-جماعت-رہے-گی-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org