0
Friday 13 Apr 2018 18:31

امریکہ اور روس کے درمیان بلاواسطہ جنگ کا احتمال بہت کم ہے، شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ کے رہنما کا الجمہوریہ کو انٹرویو
امریکہ اور روس کے درمیان بلاواسطہ جنگ کا احتمال بہت کم ہے، شیخ نعیم قاسم
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے اہم رہنما شیخ نعیم قاسم نے حال ہی میں امریکی صدر کی جانب سے شام کے خلاف شروع کئے جانے والے پروپیگنڈے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران میں اضافہ بھی شمالی کوریا کے مسئلے کی مانند ہے۔ اس مسئلہ پر اس حد تک شور شرابہ مچایا گیا کہ ساری دنیا کا اندازہ یہی تھا کہ ورلڈ وار شروع ہونے جارہی ہے لیکن کچھ وقت گذرنے کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں اطراف کے مابین ملاقاتوں کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شام کے بارے میں امریکی صدر کی تشدد پسندانہ رائے نے خود امریکہ کے میڈیا کو بھی حیرت زدہ کر دیا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ کوئی فوجی حملہ پلان نہیں کیا گیا بلکہ ایسے کسی حملے کے بارے میں احتمال دیا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں امریکہ اور روس کے درمیان کسی بلاواسطہ فوجی کاروائی کی توقع نہیں کی جارہی ہاں البتہ کسی کو بھی اس بات کا علم نہیں ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دماغ میں کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے لبنانی اخبار الجمہوریہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہ جنگ کی صورت میں حزب اللہ کا ردعمل کیا ہو گا کہا کہ حزب اللہ امریکہ یا اسرائیل کے ممکنہ حملے کی صورت میں اپنے جواب کے بارے میں کسی بھی بحث کو اوپن نہیں کرنا چاہتی چونکہ ایک جانب ہمیں تمام آپشن اپنی میز پر رکھنا ہوں گے تاکہ دشمن کے اندر پریشانی باقی رہے اور دوسری طرف اس طرح کی ابحاث کو میڈیا میں لانا صحیح نہیں ہے۔ ہاں ایک چیز بہت واضح ہے کہ اسرائیل کو اس بات کا اندازہ ہے کہ حزب اللہ کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کے بعد حزب اللہ کا ردعمل کیا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 717686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش