QR CodeQR Code

شب معراج کے موقع پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان

13 Apr 2018 19:31

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی شب معراج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، اس دوران محکمہ تعلیم سندھ نے 14 اپریل کو شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے 14 اپریل کو شب معراج کے موقع پر سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی شب معراج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، اس دوران محکمہ تعلیم سندھ نے 14 اپریل کو شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔ فیصلے کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ واضح رہے کہ عام تعطیل کے اعلان کا فیصلہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 717700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/717700/شب-معراج-کے-موقع-پر-سندھ-تعلیمی-اداروں-میں-ہفتے-کو-عام-تعطیل-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org