0
Friday 13 Apr 2018 22:45

گلگت بلتستان آنے والے دنوں میں بین الاقومی مارکیٹ ہوگی، ڈاکٹر کاظم نیاز

گلگت بلتستان آنے والے دنوں میں بین الاقومی مارکیٹ ہوگی، ڈاکٹر کاظم نیاز
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے نوجوانوں کو ایک خوشحال مستقبل کی نوید سناتے ہوئے انہیں بہترین صلاحیتوں کا حامل قرار دیا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے نوجوان طبقہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں مصمم یقین ہے کہ وہ ملک کو ترقی کے اونچے زینوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں سی پیک نوجوان اور کاروبار کے مواقع کے عنوان سے تین روزہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آیا ہے کہ سی پیک سے ملنے والے روزگار کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے تیاری کی جائے۔ ڈاکٹر کاظم نیاز نے مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے صلاحیتوں کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ہم مستقبل کے چیلجز کا سامنا کس طرح کرینگے۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ جی بی آئندہ آنے والے دنوں میں کوئی قومی مارکیٹ نہیں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ ہوگی اور اس تناظر میں حالات کا مقابلہ کرنے کی تیاری کی جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر کام کرنا ہوگا اور جب تک نوجوان ہنرمند نہیں ہونگے مستقبل کے مواقع سے فوائد حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی کا خاتمہ کرکے عہد کرنا ہوگا کہ مستقبل کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 717739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش