QR CodeQR Code

کراچی میں لوگ آزادانہ فیصلے کرنے لگے ہیں، خوف کی سیاست ختم ہوگئی، سعید غنی

13 Apr 2018 23:24

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم سے اراکین شامل ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں اراکین شامل ہونا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے اراکین شامل ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں اراکین شامل ہونا چاہتے ہیں۔ کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ کے میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ایم کیو ایم ارکان کو خوش آمدید کہتا ہوں، پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو فائدہ ہوگا، بڑی تعداد میں اراکین پیپلز پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ آزادانہ فیصلے کرنے لگے ہیں، کراچی سے خوف کی سیاست ختم ہوگئی ہے، کراچی کو اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلائیں گے۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو سندھیوں کی جماعت کہا گیا۔ انھوں نے کہا کہ نفرتیں اور دوریاں ختم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 717743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/717743/کراچی-میں-لوگ-آزادانہ-فیصلے-کرنے-لگے-ہیں-خوف-کی-سیاست-ختم-ہوگئی-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org