0
Friday 13 Apr 2018 23:33

سپریم کورٹ کے فیصلے سے تاحیات نااہلی کے دروازے کھل گئے ہیں، منظور وسان

سپریم کورٹ کے فیصلے سے تاحیات نااہلی کے دروازے کھل گئے ہیں، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عام انتخابات ضرور ہوں گے، جام صادق علی کے دور جیسی کوئی حکومت آنے کا امکان ہے، عمران خان خوش نہ ہوں، حالات ان کے حق میں بھی نہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ سپریم کورٹ کورٹ کے فیصلے کے دورس نتائج نکلیں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے تاحیات نااہلی کے دروازے کھل گئے ہیں، اس فیصلے کے بعد اب میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عام انتخابات یقیناً ہونگے، اس فیصلے کے بعد آنے والا وزیراعظم سب کے قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تاحیات نااہل ہونا ہی تھا، سپریم کورٹ کا بہتر فیصلہ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خوش نہ ہوں، حالات اس کے بھی حق میں نہیں، آگے چل کر عمران خان کو بھی معلوم ہو گا کہ وہ کیسے استعمال ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 717744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش