0
Saturday 14 Apr 2018 09:37

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے، حریت کانفرنس

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مذمت کی اور نعرے لگائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مظالم بند کرائے۔ انہوں نے حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کو لگام کے علاقے کھڈونی میں شہید ہونیوالے چار نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیرقانونی طور پر نظربند کیا گیا ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 717766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش