0
Saturday 14 Apr 2018 09:48

گلگت، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اے ڈی ای سیکنڈ اور فورتھ سمسٹر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

گلگت، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اے ڈی ای سیکنڈ اور فورتھ سمسٹر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت شعبہ امتحانات نے اے ڈی ای سیکنڈ اور فورتھ سمسٹر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کے آئی یو شعبہ امتحانات کے آفس سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سیشن 2016ء تا 18ء اے ڈی ای سیکنڈ سمسٹر کے مجموعی رزلٹ کا تناسب 89 فیصد جبکہ 2015ء تا 17ء اے ڈی ای فورتھ سمسٹر کے مجموعی رزلٹ کا تناسب 93 فیصد رہا۔ اے ڈی ای سیکنڈ سمسٹر میں مجموعی طور پر 187 طلبہ و طالبات امتحان میں شریک ہوئے، جن میں 167 طلباء پاس ہوئے جبکہ 20 فیل ہوئے۔ اے ڈی ای فورتھ سمسٹر میں 86 نے حصہ لیا جن میں 80 طلباء پاس جبکہ 6 فیل ہوئے۔ طلباء اپنے رزلٹ کے آئی یو کی ویب سائٹ میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ طلباء مزید معلومات کے لئے کے آئی یو شعبہ امتحانات سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 717767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش