0
Saturday 14 Apr 2018 18:32

ایرانی وزیر برائے مواصلات و ترقی عباس اخوندی کا وفد کے ہمراہ لاہور کے شاہی قلعہ کا دورہ

ایرانی وزیر برائے مواصلات و ترقی عباس اخوندی کا وفد کے ہمراہ لاہور کے شاہی قلعہ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر برائے مواصلات و ترقی عباس اخوندی نے وفد کے ہمراہ لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹورازم آفیسر لاہور والڈ سٹی اتھارٹی عماد ملک نے ایرانی وفد کا استقبال کیا۔ ایرانی وفد نے شاہی قلعہ کے مختلف حصوں کی سیر کی اور مغلیہ فن تعمیر کو سراہا۔ وفد میں ایرانی وزیر کے سٹاف سمیت 25 خواتین و حضرات شامل تھے۔ ایرانی وزیر عباس اخوندی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے ایران کیساتھ بہت سے شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں جن سے دونوں ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مغل حکمران ایران سے آئے تھے جنہوں نے یہاں برصغیر میں ایرانی طرز تعمیر اور ثقافت کو فروغ دیا اور آج بھی مغلیہ دور کی تعمیرات اور ثقافت تاریخی ورثے کی حیثیت رکھتے ہیں جس نے دونوں ملکوں کے عوام کو آپس میں جوڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران دو بردار ملک ہیں جن کے تمام دکھ سکھ سانجھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 717778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش