0
Saturday 14 Apr 2018 18:02

لاہور پولیس نے شہر میں چوکیداری نظام فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا، رجسٹریشن شروع

لاہور پولیس نے شہر میں چوکیداری نظام فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا، رجسٹریشن شروع
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے بچنے کیلئے شہر میں چوکیداری نظام کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس پی سٹی سید علی رضا کے مطابق گلی محلوں اور مارکیٹوں میں رات کے وقت چوکیداری کرنیوالے افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر لاہور کی سٹی ڈویژن میں 559 چوکیداروں کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی سید علی رضا کے مطابق چوکیداروں کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری انڈرائیڈ فون کی مدد سے بیٹ افسر لگائے گا، ان کی ڈیوٹی کی بھی مکمل مانیٹرنگ ہو گی۔ اس حوالے سے چوکیداری کرنیوالے پٹھانوں کے کوائف خصوصی طور پر سخت چیکنگ کے بعد فائنل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوکیداروں کو موبائل فونز اور خصوصی کارڈ دیئے جائیں گے، چوکیدار قریبی تھانے سے مسلسل رابطے میں رہیں گی اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے پولیس ان کیساتھ رابطے میں رہے گی اور کسی بھی واردات کی اطلاع کی صورت میں ڈولفن فورس، پیرو اور پولیس فوری رسپانس کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 717862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش