0
Saturday 14 Apr 2018 17:05

چارسدہ، شہریوں کا سرکاری ایمبولینس کی مرمت کیلئے چندہ مہم کا آغاز

چارسدہ، شہریوں کا سرکاری ایمبولینس کی مرمت کیلئے چندہ مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے شہریوں نے سرکاری ایمبولینس کی مرمت کیلئے انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ شہریوں نے سرکاری ایمبولینس کی مرمت کیلئے چندہ مہم کا آغاز کیا ہے اور شہر کے مصروف مقام فاروق اعظم چوک میں بیٹھ کر چندہ اکھٹا کرتے رہے۔ چندہ اکھٹا کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمبولینس پچھلے 8 ماہ سے خراب ہے اور ہسپتال انتظامیہ اسے ٹھیک کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پورے ہسپتال اور چارسدہ کی عوام کیلئے یہ واحد ایمبولینس ہے، جس کی مالیت 46 لاکھ روپے ہے، لیکن انتظامیہ کی غفلت کے باعث خراب پڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایمبولینس کی مرمت کیلئے 1 لاکھ روپے ضرورت ہے، جس کیلئے وہ لوگ چندہ اکھٹا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندہ  اکھٹا کرکے پوری رقم کو ڈپٹی کمشنر کے حوالے کریں گے اور مناسب طریقہ کار کے تحت اس چندہ کی رقم کو ایمبولینس کی مرمت پر خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سہولیات کی عدم فراہمی تک ان کی یہ چندہ مہم جاری رکھی جائے گی۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے اور صحت سہولیات کے بارے میں کئی ایک منصوبے شروع کئے ہیں، لیکن اس قسم واقعات حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 717881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش