QR CodeQR Code

آپریشن ردالفساد صرف ایک آپریشن ہی نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے، آرمی چیف

14 Apr 2018 20:06

کیڈٹس سے اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دیں۔ دور حاضر میں جنگی رجحانات بڑھ رہے ہیں، جدید جنگیں مشکل ہوتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس دنیا کی بہترین، پیشہ ورانہ فوج میں شامل ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد صرف ایک آپریشن ہی نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے، پاک فوج اور قوم دہشتگردی کو ملک سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے، ہم نے ملک سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا ہے، افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں قیام امن ممکن نہیں۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات برابری کی سطح پر چاہتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کاکول اکیڈمی میں ایک سو سینتیس ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں فاٹا اکتیس، بلوچستان سڑسٹھ اور چھ سعودی عرب کے کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے جبکہ اس تقریب کے آرمی چیف نے بحیثیت مہمان خصوصی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ آرمی چیف نے کامیاب کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی۔

کیڈٹس سے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دیں۔ دور حاضر میں جنگی رجحانات بڑھ رہے ہیں، جدید جنگیں مشکل ہوتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس دنیا کی بہترین، پیشہ ورانہ فوج میں شامل ہو رہے ہیں، پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد آپ پر ذمہ داریاں زیادہ ہیں، ملک کو درپیش چیلنجز روایتی اور غیرروایتی ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، مقبوضہ کشمیرکے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد صرف ایک آپریشن ہی نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے، پاک فوج اور قوم دہشتگردی کو ملک سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہے۔ ہم نے ملک سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کر دیا ہے، افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں قیام امن ممکن نہیں۔


خبر کا کوڈ: 717936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/717936/آپریشن-ردالفساد-صرف-ایک-ہی-نہیں-بلکہ-نظریے-کا-نام-ہے-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org