QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیدیا

14 Apr 2018 20:24

ذرائع کے مطابق حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی چیکنگ کا سلسلہ منقطع ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے بھی لا پرواہی برتنا شروع کر دی ہے جس پر حکومت نے تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ وہ اچانک تعلیمی اداروں کے دورے کریں اور غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے اضلاع میں سکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے اور سکیورٹی کے انتظامات نہ کرنیوالے اداروں کے سربراہوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی چیکنگ کا سلسلہ منقطع ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے بھی لا پرواہی برتنا شروع کر دی ہے جس پر حکومت نے تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ وہ اچانک تعلیمی اداروں کے دورے کریں اور غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔


خبر کا کوڈ: 717939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/717939/پنجاب-حکومت-نے-صوبے-بھر-میں-تعلیمی-اداروں-کی-سکیورٹی-سخت-کرنے-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org