QR CodeQR Code

اگر ایران نے قدم جمانے کی کوشش کی تو شام کی سکیورٹی کو خطرے سے دوچار کر دینگے، صیہونی وزیراعظم کی دھمکی

14 Apr 2018 23:20

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے بارے میں بھی بات کی اور شام کے صدر بشار الاسد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شامی صدر کو یہ جان لینا چاہیئے کہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار حاصل اور انہیں استعمال کرنیکی کوشش اور اسی طرح ایران کو شام میں اپنے قدم جمانے کی اجازت دینے سے وہ اپنے ملک کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے آخرکار اپنی خاموشی توڑ دی اور آج صبح شام پر کئے گئے میزائل حملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت شام کے خلاف امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں فرانس اور برطانیہ نے ہفتہ کی صبح خلیج فارس اور بحیرہ روم سے بحری جہازوں، آب دوذوں اور اپنے لڑاکا طیاروں کے ذریعے 105 میزائل شام کے تین مقامات پر فائر کئے، جن کے بارے میں ان کا دعوٰی ہے کہ ان کا تعلق شام کی حکومت کے کیمیائی پروگرام سے ہے۔ روس کی فوج کی رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں میں سے 71 میزائلوں کو ٹریس اور تباہ کر دیا گیا، میڈیا میں نشر ہونے والی ویڈیوز بھی روس کی طرف سے کئے جانے والے دعوے کی کسی حد تک تصدیق ہوتی ہے، لیکن پینٹا گون اس بات پر مصر ہے کہ ان کے فائر کئے ہوئے تمام میزائل اپنے ہدف پر لگے ہیں۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو جس نے اپنے وزراء سے پہلے یہ کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے کوئی اظہار ںظر نہ کریں۔ نیتن یاہو نے آخرکار ایک بیانیہ جاری کرکے کہا ہے کہ میں نے ایک سال پہلے ہی کہا تھا کہ اسرائیل اپنی پوری قوت کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور پھیلاؤ کے ساتھ سنجیدگی سے نمٹنے کے ارادے کی حمایت کرے گا، ہماری اس حمایت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے بارے میں بھی بات کی اور شام کے صدر بشار الاسد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بشار الاسد کو یہ جان لینا چاہیئے کہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار حاصل اور انہیں استعمال کرنے کی کوشش اور اسی طرح ایران کو شام میں اپنے قدم جمانے کی اجازت دینے سے وہ اپنے ملک کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 717995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/717995/اگر-ایران-نے-قدم-جمانے-کی-کوشش-شام-سکیورٹی-کو-خطرے-سے-دوچار-کر-دینگے-صیہونی-وزیراعظم-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org