0
Sunday 15 Apr 2018 09:26

شام پر حملہ کرکے امریکہ پوری دنیا کا امن خطرے میں ڈال رہا ہے، لیاقت بلوچ

شام پر حملہ کرکے امریکہ پوری دنیا کا امن خطرے میں ڈال رہا ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ شام پر حملہ کرکے امریکہ پوری دنیا کا امن خطرے میں ڈال رہا ہے، دنیا جانتی ہے امریکہ ایٹمی اور کیمیائی ہتھیاروں سے بھرا پڑا ہے، پہلے وہ اپنے گھر کو صاف کر لئے پھر دنیا کی طرف دیکھے۔ وہ لاہور میں کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شام پر حملہ کرکے امریکہ عالمی دہشتگردی کا عملی مظاہرہ کر رہا ہے لیکن افسوس کہ اسلامی دنیا کے ممالک خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، مسلم ممالک سے تو مثبت اور جرات مندانہ کردار روس نے ادا کیا ہے، جس نے امریکہ کے سامنے شام کے حق میں آواز بلند کی ہے مگر مسلمانوں کو یہ بھی توفیق نہیں ہوئی کہ وہ امریکی حملے کی مذمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں امت مسلمہ کو متحد ہو کر یک آواز ہونا ہوگا، بصورت دیگر امریکہ اور اسلام دشمن قوتیں ایک ایک کر کے تمام مسلم ممالک پر اپنے کٹھ پتلی حکمران مسلط کرتی جائیں گی جس سے اسلام کو نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے مسئلہ پر مسلم حکمرانوں کو خاموشی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیئے بلکہ اقوام متحدہ سمیت او آئی سی اور دیگر فورمز پر آواز اٹھائی جائے اور امریکی جارحیت کا راستہ روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے، عالمی برادری کو اب دوہرے معیار کو ترک کرنا ہوگا بصورت دیگر عالمی امن داؤ پر لگ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 717996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش