QR CodeQR Code

سسلین مافیا کے ہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں، عمران خان

15 Apr 2018 14:11

لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اعلٰی عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لئے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے جمہوری دور میں ناقابل قبول ہیں، تحریک انصاف عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اعلٰی عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لئے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں۔ لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اعلٰی عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لئے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے جمہوری دور میں ناقابل قبول ہیں، تحریک انصاف عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے 2 بار فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعات گذشتہ شب 10:45 اور آج صبح 9:45 منٹ پر پیش آئے۔ پولیس کی جانب سے تاحال حملے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 718092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/718092/سسلین-مافیا-کے-ہتھکنڈے-ناقابل-قبول-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org