0
Sunday 15 Apr 2018 14:47

پاراچنار، تحریک حسینی کے انٹرا پارٹی انتخابات، یوسف آغا دوبارہ صدر منتخب

پاراچنار، تحریک حسینی کے انٹرا پارٹی انتخابات، یوسف آغا دوبارہ صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے زیراہتمام آج 15 اپریل کو ایک پروقار کنونشن کا انعقاد ہوا۔ جس میں اس تنظیم کے انٹرا پارٹی انتخابات منعقد ہوئے۔ تنظیم کے آئین کے مطابق صدارت کے لئے سابق صدر مولانا یوسف حسین جعفری اور مولانا عابد حسین جعفری کے نام پیش کئے گئے اور  انکے درمیان مقابلہ ہوا، پارٹی آئین کے تحت مرکزی کابینہ، مرکزی کونسل، سپریم کونسل، مذاکراتی ٹیم، تحریک کے آئین سے متفق عمائدین نیز تمام علاقائی تنظیموں میں سے ایک ایک نمائندے نے ووٹ کاسٹ کیا۔ جسکے نتیجے میں مولانا یوسف حسین جعفری بھاری اکثریت سے ایک بار پھر تحریک حسینی کے صدر منتخب ہوگئے۔ صدر منتخب ہونے کے فوراً بعد مدمقابل امیدوار مولانا عابد حسین جعفری نے یوسف آغا کو مبارکباد پیش کی۔ اسکے بعد مولانا یوسف حسین نے اپنا صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بذات خود کچھ بھی نہیں، جب تک اللہ تعالٰی کا فضل و کرم، محمد و آل محمد کا وسیلہ اور آپ برادران کی کمک شامل حال نہ ہو۔ صدر تحریک نے اپنے خطاب میں شام پر امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا۔ اور کہا کہ انکا اصل مقصد اسرائیل کی خوشنودی کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے پیچھے اسرائیل اور اسکے مزدور عرب ممالک خصوصاً سعودی عرب کی دولت کارفرما ہے۔ پروگرام کا اختتام مصائب اہلبیت علیھم السلام اور دعائے امام زمانہ (عجل) کے ساتھ ہوا۔ 
خبر کا کوڈ : 718096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش