0
Sunday 15 Apr 2018 16:15

تحریک انصاف کا وفد جنوبی پنجاب محاذ سے ملاقات کرے گا

تحریک انصاف کا وفد جنوبی پنجاب محاذ سے ملاقات کرے گا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وفد نے جنوبی پنجاب محاذ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے کیلئے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ایک وفد آج ملاقات کیلئے جائے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بھی جنوبی پنجاب محاذ کے ساتھ رابطے بڑھانے کیلئے ہدایت کی گئی ہے۔ آج ہونے والی ملاقات میں دونوں جماعتوں میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اتحاد اور ایک دوسرے کے امیدوار کی حمایت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 718107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب