0
Sunday 15 Apr 2018 17:27

ایم کیو ایم کی خاتون رکن اسمبلی سمیتہ افضال بھی مصطفی کمال کی پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم کی خاتون رکن اسمبلی سمیتہ افضال بھی مصطفی کمال کی پارٹی میں شامل
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکنِ سندھ اسمبلی سمیتہ افضال نے مصطفٰی کمال کی پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکنِ سندھ اسمبلی سمیتہ افضال نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا، سمیتہ افضال ایم کیو ایم کی جانب سے مخصوص نشست پر کامیاب ہوئی تھیں۔ اس موقع پر مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ صبح چھ بجے فاروق ستار نے ایک پریس کانفرنس کی اور ایک ڈوبتے ہوئے شخص نے تنکے کا سہارا لینے کی کوشش کی، الزام لگایا گیا کہ ہم نے دباؤ ڈال کر لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی، کیا ایم کیو ایم کے درمیان لڑائی پی ایس پی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ آپس میں لڑ رہے تھے، ہم نے اس پر ایک لفظ نہیں بولا، چاہتے تو ان کے پرخچے اُڑا سکتے تھے، تاہم اب ایم کیو ایم کے لوگ ایک ایک کرکے اسے چھوڑ کر چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 718112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش