QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے میرے قتل کی سازش تیار کرلی، لیاقت جتوئی کا الزام

15 Apr 2018 20:41

میرپورخاص پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر مجھے، میرے بیٹے یا کسی صوبائی پارٹی عہدیدار کو قتل کیا گیا تو اس کا مقدمہ آصف علی زرداری، بلاول زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ اور فریال تالپور کیخلاف درج کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ اور تحریک انصاف کے صوبائی رہنما لیا قت علی جتوئی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے میرے اور میرے بیٹے کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج اور ہمیں قتل کرنے کی سازش تیار کرلی ہے، ہمارے خلاف پندرہ پندرہ کیس پہلے ہی درج ہیں، مگر ہم جھکنے والے نہیں، پیپلز پارٹی کے گیارہ سالہ دور اقتدار میں آبادگار اور سندھ کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے میرپورخاص پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے، میرے بیٹے یا کسی صوبائی پارٹی عہدیدار کو قتل کیا گیا تو اس کا مقدمہ آصف علی زرداری، بلاول زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ اور فریال تالپور کیخلاف درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور حکومت میں سندھ کی شوگر ملیں اکتوبر میں چلائی جاتی تھیں جس سے سندھ کا آبادگار خوشحال رہتا تھا مگر اب شوگر ملوں پر زرداری مافیا کا قبضہ ہے اور اسی وجہ سے سندھ کا آبادگار دربدر ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 718135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/718135/پیپلز-پارٹی-نے-میرے-قتل-کی-سازش-تیار-کرلی-لیاقت-جتوئی-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org