QR CodeQR Code

طورخم میں 15 نیٹو آئل ٹینکرز ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیئے گئے

14 May 2011 16:05

اسلام ٹائمز:حکام کا کہنا ہے، کسی ٹینکر کے نیچے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس لگئی گئی تھی، عبداللہ عزام بریگیڈ کے ترجمان ابو مصعب نے ذمہ داری قبول کرلی، ایک اور افسر اقبال خان خٹک نے کہا کہ دھماکے کے وقت 21 ٹینکرز کھڑے تھے جن میں سے 5 ٹینکرز تباہ ہوئے باقی کو بچا لیا گیا


لنڈی کوتل:اسلام ٹائمز۔ طورخم سرحد پر 15 نیٹو ٹینکرز بم سے اڑا دیئے گئے، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ آن لائن کے مطابق عبداللہ عزام بریگیڈ کے ترجمان ابو مصعب نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیٹو سپلائیز و سپلائرز کے مددگاروں کے لئے آخری وارننگ ہے، اگر وہ باز نہ آئے تو ان کے گلے کاٹے جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلی افسر طاہر خان نے کہا کہ ابھی واضح نہیں کہ دھماکہ کیسے ہوا، تاہم فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ بجھا رہے ہیں۔ ایک اور افسر اقبال خان خٹک نے کہا کہ دھماکے کے وقت 21 ٹینکرز کھڑے تھے جن میں سے 5 ٹینکرز تباہ ہوئے، جبکہ دیگر کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ نامعلوم افراد نے کسی ٹینکر کے نیچے ریموٹ کنٹرول بم لگا رکھا تھا۔ دھماکے کے باعث باقی ٹینکرز بھی لپیٹ میں آگئے، اس وقت علاقے میں دھویں کے بادل ہی بادل چھا گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز و خاصہ دار فورس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا گھیراو کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 71817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71817/طورخم-میں-15-نیٹو-آئل-ٹینکرز-ریموٹ-کنٹرول-بم-سے-اڑا-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org