0
Sunday 15 Apr 2018 23:23

مسلم ممالک پر بربریت اور مسلم نسل کشی کے پیچھے امریکا و اسکے حواریوں کا ہاتھ ہے، ثروت اعجاز قادری

مسلم ممالک پر بربریت اور مسلم نسل کشی کے پیچھے امریکا و اسکے حواریوں کا ہاتھ ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، فائرنگ کے مجرموں کو فوری گرفتار کرکے انجام تک پہنچایا جائے، مسلم ممالک پر بربریت اور مسلمانوں کی نسل کشی کے پیچھے امریکا اور اس کے حواریوں کا ہاتھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر ملیر اور اورنگی ٹاؤن سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان سنی تحریک عدلیہ اور قومی اداروں کے ساتھ ہے آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، شام، فلسطین اور برما میں مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، شام میں عوام پہلے ہی پریشان حال تھے کہ اب امریکا نے بھی شام میں دھاوا بول دیا، ہر لحاظ سے شام کو کمزور کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ شام میں جارحیت پر خاموش اور بے بس ہے، او آئی سی اور مسلم ممالک نے ہوش کے ناخن نہیں لئے، تو آج شام بربریت کا نشانہ ہے، تو کل کسی اور کا بھی نمبر آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ پوری طاقت اور سازش کے ساتھ مسلمانوں کو تقسیم کرکے پوری دنیا پر بادشاہت کرنا چاہتے ہیں، مسلمانوں کے اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے، شاید پہلے کبھی نہ تھی۔
خبر کا کوڈ : 718176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب