0
Saturday 14 May 2011 16:01

بلیک لسٹ امریکی شہری کو پشاور ایئرپورٹ پر ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا

بلیک لسٹ امریکی شہری کو پشاور ایئرپورٹ پر ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا
پشاور:اسلام ٹائمز۔ امریکی شہری مارک ڈی ہیون کو گذشتہ رات پشاور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے روک لیا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مارک ڈی ہیون بلیک لسٹ ہے۔ مارک ڈی ہیون کو ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے پچیس فروری کو پشاور کے علاقے حیات آباد سے حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالتی احکامات کے مطابق کیس ختم ہونے تک مارک ڈی ہیون کو ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا ہے، نہ ہی کوئی ایجنسی جانے کا کہہ سکتی ہے، مارک ڈی ہیون کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا مؤقف ہے کہ وزرات داخلہ کی کنفرمیشن تک اسے پشاور سے پرواز کی اجازت نہیں دی جائے جبکہ مارک ڈی ہیون کے وکیل کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ سے اس کے موکل کو امریکہ جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ 
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق امریکی شہری مارک ڈی ہیون پشاور ائیر پورٹ سے دوبئی کے راستے امریکہ واپس جا رہے تھے کہ ایف آئی اے نے انکو وطن واپس جانے سے روک دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مارک ڈی ہیون بلیک لسٹ ہیں۔ اس لئے مارک کو وطن واپس جانے سے روکا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مارک ڈی ہیون کے حوالے سے جیسے وزارت داخلہ کی جانب سے تصدیق کی گئی انکو وطن واپس جانے دیا جائے گا۔ امریکی شہری مارک ڈی ہیون کو چند ماہ قبل پشاور پولیس نے چودہ فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے ان پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق آج کسی بھی وقت مارک ڈی ہیون کو وزارت داخلہ سے تصدیق ہونے کے بعد وطن واپس جانے دیا جائے گا۔









خبر کا کوڈ : 71818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش