QR CodeQR Code

مسلم لیگ ن اور اے این پی میں اتحاد، کراچی سے مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق

16 Apr 2018 03:37

اے این پی کے وفد سے ملاقات کے بعد مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سطح پر آئندہ عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ الیکشن لڑیں گے، آئندہ انتخابات سے قبل حکمت عملی مرتب کی جائے گی جس کے تحت کراچی کی مختلف نشتوں پر مشترکہ امیدوار لانے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) اور عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ انتخابات میں سیاسی اتحاد بنانے اور شہر قائد سے مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کے درمیان گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں شہر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتادلہ خیال کیا گیا۔ اے این پی کے وفد سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سطح پر آئندہ عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات سے قبل حکمت عملی مرتب کی جائے گی جس کے تحت کراچی کی مختلف نشتوں پر مشترکہ امیدوار لانے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ اس موقع پر اے این پی سندھ کے صدر شاہد سید نے کہا کہ کراچی والوں نے ماضی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جس کا ازالہ کرنے کے لئے شہر کو بڑا ریلیف دینا وقت کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 718201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/718201/مسلم-لیگ-ن-اور-اے-این-پی-میں-اتحاد-کراچی-سے-مل-کر-الیکشن-لڑنے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org