0
Monday 16 Apr 2018 03:42

ایم کیو ایم کی موجودہ صورتحال سے عوام اور کارکنان مایوس ہیں، شبیر قائم خانی

ایم کیو ایم کی موجودہ صورتحال سے عوام اور کارکنان مایوس ہیں، شبیر قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ پارٹی کی موجودہ صورتحال سے صرف ہم ہی نہیں کارکنان اور قوم بھی مایوس ہیں، لاکھ کوشش کے باوجود معاملات حل نہیں ہورہے ہیں، ایسی نوبت آگئی تھی کہ پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوا، مجھ سے کئی لوگ رابطے میں ہیں کہ ہم بھی پی ایس پی میں جانا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں شبیر قائم خانی نے کہا کہ دونوں گروپوں کی جانب سے ہونے والی محاذ آرائی سے صرف ہم ہی نہیں ہزاروں کارکنان اور قوم بھی مایوس ہیں، مسائل کو حل کرنے کیلئے جوڑنے کی کوشش کی گئی لیکن معاملات حل نہیں ہورہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے معاملات حل نہیں کر پارہے تھے لوگوں کے مسائل کیا حل کرتے، ایم کیو ایم کو سوچنا چاہیئے کہ ان کا قریبی ساتھی اور دیگر لوگ کیوں چھوڑ کر جارہے ہیں؟۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری بھی ایک وجہ ہوں گے لیکن اور بھی کئی وجوہات ہیں، اس جھگڑے کو دو ماہ گزر گئے لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا، بڑے سے بڑے مسئلے بھی حل ہوسکتے ہیں تو یہ کیوں نہیں؟۔ شبیر قائم خانی نے کہا کہ فاروق ستار سے میں نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کریں تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے پوری کوشش کی، مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرنا چاہیئے، لیکن مجھے وہ بے بس نظر آئے۔ پیپلز پارٹی میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے شہروں کیلئے کچھ نہیں کیا، پیپلز پارٹی نے آبائی علاقوں کو بھی کھنڈر بنادیا۔
خبر کا کوڈ : 718202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش