0
Monday 16 Apr 2018 09:56

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام اپنی نوعیت کی پہلی "ویمن پارلیمنٹ" نے حلف اٹھا لیا

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام اپنی نوعیت کی پہلی "ویمن پارلیمنٹ" نے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام اپنی نوعیت کی پہلی "ویمن پارلیمنٹ" کی 500 اراکین نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقدہ خصوصی تقریب میں حلف اٹھایا۔ تقریب میں سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت بیرون ملک سے تعلق رکھنے والی عہدیدار خواتین نے شرکت کی۔ فرح ناز کو ویمن پارلیمنٹ کا سپیکر اور افنان بابر کو سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے ویمن پارلیمنٹ کی ممبران سے حلف لیا اور انہیں ایک عظیم مقصد کے حصول کیلئے جمع ہونے پر مبارکباد دی اور ویمن پارلیمنٹ کے حوالے سے دینی، ملی، قومی مقاصد کے حصول میں کامیابی کیلئے دعا کی۔ حلف برداری سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر اور ویمن پارلیمنٹ کی سپیکر فرح ناز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ویمن امپاورمنٹ، خواتین میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، سیاسی، سماجی، معاشی امتیاز کے خاتمے کیخلاف یہ پارلیمنٹ نے اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ویمن پارلیمنٹ کی ہر رکن ماسٹر ڈگری ہولڈر ہے اور پیشہ ورانہ تجربہ کی حامل خواتین کو بھی ویمن پارلیمنٹ کی رکنیت دی گئی ہے۔ فرح ناز نے بتایا کہ ویمن پارلیمنٹ خواتین کی سماجی، معاشی بہبود اور ان کیخلاف استحصالی رویوں کے انسداد کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی، اس کیلئے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر عمل میں لایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تحریک منہاج القرآن اور اس کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے خواتین کو دینی، سماجی کردار کی ادائیگی کیلئے منہاج القرآن کا باوقار پلیٹ فارم مہیا کیا، خواتین کی تربیت اور اعلیٰ تعلیمی سہولیات کی فراہمی تحریک منہاج القرآن کا طرہ امتیاز رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 718228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش