0
Monday 16 Apr 2018 10:27

(ن) لیگ کے ایم پی اے ارباب وسیم پی ٹی آئی میں شامل

(ن) لیگ کے ایم پی اے ارباب وسیم پی ٹی آئی میں شامل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کی ایک اور وکٹ گر گئی۔ (ن) لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نے پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی۔ اس بات کا اعلان انہوں نے وزیراعلٰی ہاؤس میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف شخصیات کا نواز لیگ سے ناطہ توڑنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، صوبہ خیبر پختونخوا سے نواز لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی ارباب محمد وسیم خان نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات میں بھی اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے، ارباب وسیم خان نے وزیراعلٰی ہاؤس میں پرویز خٹک سے ملاقات کی، اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ارباب وسیم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوامی مسائل کے حل کیلئے 5 سال میں کچھ نہیں کیا۔ یہ پاکستان مسلم لیگ نہیں بلکہ پنجاب مسلم لیگ ہے۔ ارباب وسیم کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے میرے حلقے میں گیس کے منصوبوں پر بھی کام روک دیا تھا۔ واضح رہے کہ ارباب وسیم پی کے 8 سے (ن) لیگ کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی بنے تھے۔
خبر کا کوڈ : 718247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش