0
Monday 16 Apr 2018 10:56

پشاور، جعلی دستاویزات بنا کر دینے والا بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور، جعلی دستاویزات بنا کر دینے والا بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے وزارت داخلہ کی جعلی دستاویزات، زمین کے جعلی انتقالات اور جعلی ڈی ایم سیز بنانے میں ملوث بین الصوبائی منظم گروہ کے افغان سرغنہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی دستاویزات اور آلات برآمد کر لئے۔ پشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ تہکال کی حدود گل حاجی پلازہ میں ایک گروہ مختلف طریقوں سے وزارت داخلہ کے جعلی کاغذات، جعلی زمین سرٹیفکیٹ اور افغان سٹیزن کارڈ بنواتا ہے۔ اس اطلاع پر سی سی پی او کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گل حاجی پلازہ دکان نمبر 222 پر چھاپہ مار کر گروہ کے ایک اہم رکن غلام مصطفٰی ولد غلام رسول سکنہ افغانستان حال فیز 3 حیات آباد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے جعلی دستاویزات، جعلی وزارت داخلہ کے کاغذات، جعلی ڈی ایم سیز، جعلی زمین سرٹیفکیٹ، افغان سٹیزن کارڈ اور جعلی دستاویزات بنانے کے آلات، ایک کمپیوٹر، ایک عدد ایل سی ڈی سکرین اور ایک عدد پرنٹر برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 718259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش