0
Monday 16 Apr 2018 14:01

انتخابات میں جنوبی پنجاب صوبہ مخالفین کو تاریخی شکست ہوگی، مخدوم خسرو بختیار

انتخابات میں جنوبی پنجاب صوبہ مخالفین کو تاریخی شکست ہوگی، مخدوم خسرو بختیار
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے صدر وسابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب صوبہ کے مخالفین کو تاریخی شکست ہوگی، کیونکہ جنوبی پنجاب کے عوام صرف اور صرف الگ صوبے کے قیام کے حامیوں کو ووٹ دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام جمہوریت پسند قوتوں اور مکاتب فکر نے جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کر کے ہمارے حوصلوں کو جلا بخشی ہے اور اب مزید جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے، پوری دنیا میں 11کروڑ کا کوئی صوبہ نہیں اور ہمارا مذہب و اخلاقیات اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ایک مخصوص خطے کو محکوم رکھ کر اس کے حصے کے فنڈز کو دوسرے خطے پر خرچ کیا جائے۔ اب جنوبی پنجاب کے عوام تخت لاہور کی مزید محکوم نہیں رہ سکتی اس لئے اپنے حقوق کے حصول کیلئے جنوبی پنجاب کی عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 718298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش