QR CodeQR Code

لاہور چڑیا گھر پر حملے کے منصوبے کا انکشاف، سکیورٹی سخت کر دی گئی

16 Apr 2018 18:03

لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے چڑیا گھر کے گیٹ پر قائم پارکنگ سٹینڈ بھی ختم کر دیا ہے جبکہ چڑیا گھر میں مرد حضرات کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اب صرف فیملیز کیساتھ آنے والے مرد ہی چڑیا گھر میں داخل ہو سکیں گے جبکہ اکیلے یا دوستوں کیساتھ کوئی مرد چڑیا گھر میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے اپنی سکیورٹی گارڈز کو بھی چوکس رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد لاہور چڑیا گھر پر حملے کا منصوبہ بنا چکے ہیں جس کے پیش نظر لاہور چڑیا گھر کو کچھ عرصے کیلئے بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جسے چڑیا گھر انتظامیہ نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حملوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر بند ہو گیا تو آمدن بند ہو جائے گی جس سے چڑیا گھر کے جانوروں کی خوراک کا مسئلہ سر اٹھا لے گا۔ انتظامیہ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ چڑیا گھر بند کرنے کے بجائے سکیورٹی انتظامات سخت کر لیتے ہیں۔ لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے چڑیا گھر کے گیٹ پر قائم پارکنگ سٹینڈ بھی ختم کر دیا ہے جبکہ چڑیا گھر میں مرد حضرات کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اب صرف فیملیز کیساتھ آنے والے مرد ہی چڑیا گھر میں داخل ہو سکیں گے جبکہ اکیلے یا دوستوں کیساتھ کوئی مرد چڑیا گھر میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے اپنی سکیورٹی گارڈز کو بھی چوکس رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چڑیا گھر میں آنیوالی فیملز پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ پولیس کے اہلکار بھی سادہ کپڑوں میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 718353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/718353/لاہور-چڑیا-گھر-پر-حملے-کے-منصوبے-کا-انکشاف-سکیورٹی-سخت-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org