0
Monday 16 Apr 2018 19:59

پشاور، خواجہ سراء کے قتل میں ملوث ملزموں کا سراغ لگا لیا گیا

پشاور، خواجہ سراء کے قتل میں ملوث ملزموں کا سراغ لگا لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رنگ روڈ پر ساتھی سمیت خواجہ سراء کے قتل میں ملوث ملزموں کا سراغ لگالیا اور دعویٰ کیا ہے کہ جلد انہیں گرفتار کرلیا جائیگا۔ 28 مارچ کو خواجہ سراء دانیال عرف چٹکی کو اس کے ساتھی اعزاز سمیت اس وقت قتل کیا گیا تھا، جب وہ دونوں رکشہ میں اقبال پلازہ سے پتنگ چوک جارہے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے بعدازاں معلوم ہوا کہ ملزمان چٹکی نامی ایک اور خواجہ سراء کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن نام کی غلطی کی وجہ سے انہوں نے دوسرے خواجہ سراء جس کا نام چٹکی تھا کو اس کے ساتھی اعزاز سمیت قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوہرے قتل میں ملوث ملزموں کا سراغ لگا لیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 718390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش