QR CodeQR Code

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شریک کرنے کی حمایت کرتے ہیں، اسد نقوی

16 Apr 2018 22:26

اپنے بیان میں سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار سے لابی میں ہونے والی ملاقات میں ہم نے اس حوالے سے اپنا واضع موقف پیش کیا کہ ہم اورسیز پاکستانیوں کے انتخابی عمل میں شریک ہونے کی حمایت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ووٹ دینا ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شریک کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ ای ووٹنگ کی شفافیت کے حوالے سے اعتراضات کو دور کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سید اسد نقوی نے پولیٹکل ایورنیس کے ایک سیمنار میں خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ میں منعقد اورسیز پاکستانیوں کے انتخابات میں ووٹ دینے کے حوالے سے بلائی جانے کانفرنس میں بھی شرکت کی اور اپنا موقف پیش کیا۔ سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار سے لابی میں ہونے والی ملاقات میں بھی ہم نے اس حوالے سے اپنا واضع موقف پیش کیا کہ ہم اورسیز پاکستانیوں کے انتخابی عمل میں شریک ہونے کی حمایت کرتے ہیں، اس وقت اسی لاکھ سے زیادہ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں جنہیں حق رائے دہی ملنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 718423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/718423/بیرون-ملک-مقیم-پاکستانیوں-کو-انتخابی-عمل-میں-شریک-کرنے-کی-حمایت-کرتے-ہیں-اسد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org