0
Tuesday 17 Apr 2018 13:58

صوبہ بہاولپور کی حامی جماعتوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ، حق لیکر رہیں گے، ڈاکٹر وسیم اختر

صوبہ بہاولپور کی حامی جماعتوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ، حق لیکر رہیں گے، ڈاکٹر وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بہاولپور کی حامی جماعتوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ، بھوک ہڑتالی کیمپ میں جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف تحریک صوبہ بہاولپور، بہاولپور صوبہ محاذ، تحریک صوبہ بحالی کسان بورڈ کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی، بہاولپور صوبہ بحالی کیلئے عملی جدوجہد شروع ہو چکی ہے اور ہم صوبہ بحالی کیلئے بھوک ہڑتال، علامتی پھانسیاں، لانگ مارچ اور دھرنے دیں گے۔ احتجاجی کیمپ میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران صوبہ بہاولپورکی بحالی کے حوالے سے بدنیت ہو چکے ہیں جس کا ثبوت وزیراعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں 16 مرتبہ جمع کرائی گئی بہاولپور صوبہ کی قرارداد کو اسمبلی کے فلور پر پیش نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منشور میں 1970ء سے بہاولپور صوبہ کی بحالی شامل ہے، ہم جنوبی پنجاب صوبہ کی ہرگز مخالف نہیں بلکہ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں اور ہر علاقہ کے لوگوں کو ان کا حق ملنا چاہیئے، مرکزی چیئرمین تحریک صوبہ بہاولپور جام حضور بخش لاڑ نے کہا کہ نون لیگ نے وعدے کی پاسداری نہ کی تو آنے والے الیکشن میں بہاولپور کی عوام ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دے گی، بہاولپور صوبہ ہمارا حق ہے جو ہم لے کر رہیں گے، بہاولپور صوبہ محاذ کے سربراہ سید مجید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہاولپور کی محرومیوں کا ازالہ صرف اور صرف بہاولپور صوبہ کی بحالی ہے۔
خبر کا کوڈ : 718520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش